آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہے گا

60
لاہور سمیت میدانی علاقوں میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان
لاہور سمیت میدانی علاقوں میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان

اسلام آباد ۔ 27اکتوبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہے گا،شام/رات کے وقت سندھ کی ساحلی پٹی میں ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہا ہے۔ اتوار کی صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام و سکردو میں درجہ حرارت صفر جبکہ گوپس اور استور میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔