آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

68

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے، اس دوران صبح کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔ منگل کی صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو، گوپس،لیہہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری، قلات منفی2 اور کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔