آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا،محکمہ موسمیات

73

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوئی ہے۔گوپس میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ، استور، لہہ منفی 10، اسکردو منفی 6، پاراچنار، بگروٹ منفی 5، گلگت، دیر، ہنزہ منفی 4 اور کالام میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اور مالم جبہ میں ایک انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔