اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):محکمہ موسیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ ٔپوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا تاہم پاراچنار (خیبرپختونخوا) میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔