اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم کشمیر، خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ہے اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔