اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، بارکھان، سبی، جوہرآباد اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔