اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی اور وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور وسطی/ جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ، اس دوران لسبیلہ اورخانپور میں ہلکی بارش ہوئی ۔ درجہ حرارت میں کمی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔