آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا

181

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا۔ اس دوران بالائی /جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ،شمال /مشرقی بلوچستان، زیریں سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ زیریں سندھ اور شمالی بلوچستان میں بعض مقامات پر بار ش بھی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے تاہم پنجاب، سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

لاہور میں سبسے زیادہ 81 ملی میٹر، اسلام آباد 2، گجرات 8، اوکاڑہ 3، جہلم 2، فیصل آباد ایک، چھاچھرو 55، نگرپارکر 43، ڈپلو 31، مٹھی 26، بدین 17، حیدرآباد 16، موہنجوداڑو، لاڑکانہ 15، میرپورخاص 12، اسلام کوٹ 9، ٹنڈو جام 6، کلوئی 5، جیکب آباد 5، کراچی، ٹھٹھہ 2، لسبیلہ 15، ژوب 13، کوہلو 5، بارکھان، زیارت ایک، راولاکوٹ 11 اور سکردو میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابا دالبندین میں درجی حرارت 43، نوکنڈی، چلاس 42 اور تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔