اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ زیریں خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلو چستان ، شمال مشرقی وسطی /جنوبی پنجاب اور خطہ ٔ پوٹھوہارمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر)لاہور (گلشن راوی 156، شاہی قلعہ 147، قرطبہ چوک 109، نشتر ٹاؤن 107، لکشمی چوک 101، جوہر ٹاؤن 96، تاج پورہ 82، اقبال ٹاؤن 60، اپر مال، سمن آباد 44، مغلپورہ42، گلبرگ35، سٹی34، فرخ آباد 27، چوک ناخدا 24، ائرپورٹ 14)، اسلام آباد (سید پور 98، گولڑہ 79، زیروپوائنٹ75، بوکرا 62، ائرپورٹ 7)، راولپنڈی (شمس آباد 72، چکلالہ 54)، حافظ آباد69،گوجرانوالہ 68، خانیوال 64، سیالکوٹ (ائرپورٹ 43،سٹی28)، منڈی بہاؤالدین، گجرات 27، مری 23، ساہیوال،قصور 20، بہاولنگر، نارووال 15، ملتان (ائرپورٹ) ، اٹک 10، جھنگ 8،اوکاڑہ، نورپورتھل 5، فیصل آباد، سرگودھا 3،ڈی جی خان2، جہلم، منگلا، جوہر آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کوٹ ادو ایک، لاڑکانہ 52، موہنجوداڑو 36، پڈعیدن 13، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد3،کراچی( فیصل بیس، مسرور بیس 2)، کوٹلی 49، مظفرآباد (سٹی20، ائرپورٹ15)، گڑھی دوپٹہ 9، سیدو شریف 42،، دیر (بالائی 28، زیریں 4)، بالاکوٹ 25،مالم جبہ 23، کاکول 17، تخت بھائی 15، پاراچنار 10، چیراٹ8، کالام7، بارکھان 36، دالبندین 10، خضدار 2، اورماڑہ ایک ، استور 27،بابوسر 12، چلاس3 اور چلاس میں2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ہفتہ کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی 45 اوردالبندین میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری انتباہ کے مطابق 29جولائی کے روز ڈیرہ غازی خان، شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں (ژوب ، بارکھان ،کوہلو،سبی، نصیر آباد، موسی خیل،شیرانی، ہرنائی،بولان،لورالائی، خضداراورگردونواح) میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اسی طرح 29 جولائی کےروز پشاور، مردان،ایبٹ آباد،مانسہرہ، کرم، لکی مروت، کرک ،وزیرستان، کوہاٹ،ٹانک،بنوں
، ڈیرہ اسماعیل خان ، خوشاب، میانوالی،بھکر،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد،گوجرانوالہ،گجرات،نارووال، سیالکوٹ،لاہور ،قصور ،فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورساہیوال میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔