- Advertisement -
اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہا۔
- Advertisement -
اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق شہید بینظیر آباد، چھور، ٹھٹھہ میں درجہ حرارت 39، لسبیلہ، ٹنڈو جام، تربت، حیدرآباد اور سکرنڈ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577445
- Advertisement -