لاہور۔22مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم خشک رہے گا تاہم شام/رات کے اوقات میں لاہور ،فیصل آباد ،بھکر،لیہ،نورپورتھل اورسرگودھا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سرگودھا02، جوہرآباد اور سیالکوٹ میں 01 ملی میٹر جبکہ لاہور میں بھی بعض جگہوں پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17جبکہ زیادہ سے زیادہ 32سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،
ہوا میں نمی کا تناسب 51فی صد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 155رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ 159،ذکی فارمز169،فیز 8 ایوی گرین 164،فیز8ڈی ایچ اے 161،سی ای آر پی آفس157،فداحسین 162،اور پاکستان انجینئرنگ سروسز میں 156ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا