لاہور۔2مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔
اتوار کو ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب،میانوالی بھکر اور لیہ میں تیزہوائوں و گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران ژالہ باری کا بھی امکان ہے،اسی طرح صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم سرداور خشک رہنے کی توقع ہے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، منڈی بہائوالدین، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، راجن پور اور کوٹ ادو میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 13اور زیادہ سے زیادہ 23سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 142فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کولٹی انڈیکس ہنڈا گیٹ وے 176،فیز ایٹ ڈی ایچ اے 170،عسکری ٹین 163،ڈائمنڈ پینٹس 158،پاور زون 186،اڈا پلاٹ 159اورذکی فارمز میں183ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا۔