18.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومضلعی خبریںآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائوں...

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان

- Advertisement -

لاہور۔9مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ،منڈی بہائوالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات اور سیالکوٹ میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ دیگر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں سمیت بعض مقامات پر بارش ہوئی جبکہ دیگر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11اور زیادہ سے زیادہ 23سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 97فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کولٹی انڈیکس ہنڈا گیٹ وے 119، اڈا پلاٹ 168،طفیل روڈ 163،غازی روڈ 157،ڈائمنڈ پینٹس 115،پاور زون 155اورذکی فارمز میں124ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570553

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں