34.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے متعدد علاقوں میں آندھی و...

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے متعدد علاقوں میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

- Advertisement -

لاہور۔11مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/ گرد آلود ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لا ہور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، شیخوپورہ، حافظ آباد، میانوالی، بھکر، ساہیوال ڈیرہ غازی خان اور ارد گرد کے علاقوں میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/ گرد آلود ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم و خشک رہا جبکہ دوپہر کے وقت جنوبی اضلاع میں گرد وغبار اٹھانے والی تیز ہوائیں چلتی رہیں۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت24اور زیادہ سے زیادہ 37سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 139فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کولٹی انڈیکس اڈا پلا ٹ127، ویلینشیا ٹائون137، شاہراہ قائد اعظم 92، جو ہر ٹائون 121 ،عسکری ٹین 117اور لاہور امریکن سکول 117ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595702

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں