آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

158
Weather forecast
Weather forecast

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ 46، کاکول 32، دیر 24، بالاکوٹ 17، سیدو شریف، مردان16، میر خانی، دروش 9، کالام، پٹن ایک، حافظ آباد 43، نارووال 41، سیالکوٹ (سٹی 36، ایئرپورٹ 26)، اسلام آباد ( سٹی 19، ایئرپورٹ 18)، جہلم 18، منگلا، اٹک 16، مری 15، گجرات 11، چکوال 10، منڈی بہائوالدین 6، سرگودھا 4، گوجرانوالہ 3، بگروٹ 14، استور 12، بابوسر 11، گوپس 4، بونجی 3، کوٹلی 9، راولاکوٹ 7، گڑھی دوپٹہ اور مظفر آباد میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دالبندین 44، دادو اور سبی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔