آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

70

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 30، بوکرا 24، سید پور 11) ، راولپنڈی (شمس آباد 15، چکلالہ 06)، نارووال 9، سیالکوٹ (سٹی 8، ایئرپورٹ 3) ، مری 8، گوجرانوالہ، گجرات 4، اٹک، چکوال ایک، کاکول 18 اور کوٹلی میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہفتہ کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق خیر پور میں درجہ حرارت 44 ،پڈعیدن اور سکرنڈ میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔