کوئٹہ۔ 24 دسمبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلا ع میں مطلع آبر آلود رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت بلو چستان کے ضلع قلات میں منفی دو،کو ئٹہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 3، اسی طرح گوادر میں 13، جیونی 12، تربت 13،سبی 6نوکنڈی 8،بارکھان ،
دالبندین 5،خضدار 6، لسبیلہ 5پنجگور میں کم سے کم 8ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئند چوبیس گھنٹوں کے دوران بلو چستان کے شمالی اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ کچھ اضلاع میں موسم جزوی طور پر آبر آلود رہنے کا امکان ہے۔