اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور، میرپورخاص ڈویژن میں چند مقامات میں موسلادھار بارش جبکہ ژوب، قلات،، حیدرآباد، کراچی، ٹھٹھہ، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا،اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔