اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتہ میں ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشوں کی توقع ہے۔ عید کی تعطیلات پر (آج) پیر سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق (آج) پیر سے جمعہ کے دوران اسلام …
آئندہ ہفتہ ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشوں کی توقع ہے،محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتہ میں ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشوں کی توقع ہے۔ عید کی تعطیلات پر (آج) پیر سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق (آج) پیر سے جمعہ کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان اور اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی پپیشنگوئی کی گئی ہے۔









