آئندہ 24گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا،محکمہ موسمیات

87

لاہور۔12 ستمبر(اے پی پی )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا، تاہم آج جمعرات کی رات راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت:سبی 45، ، نورپورتھل ,سکھر،روہڑی اور دادو 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب صفررہا۔