آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، پنجاب ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

110

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، پنجاب ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔