آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

96

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں منگل تک شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم نصیر آباد، مکران، سبی، سکھر، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ، حیدر آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان، ڈی آئی خان اور فیصل آباد ڈویژن میں شدید گرمی پڑے گی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم اور خشک رہا ہے۔