آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا ، محکمہ موسمیات

47

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختو نخوا، کشمیر، پنجاب اور گلگت بلتستان کے بعض اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔