اسلام آباد ۔07 مئی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم مکران، ژوب، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ پاراچنار اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔