آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا

91

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی8 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو گیا جبکہ گوپس، استور میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہنزہ، گلگت میں منفی 5، کالام، دیر میں منفی 4، قلات، کوئٹہ، بگروٹ، لوئر دیر میںمنفی 3 اور راولاکوٹ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا