اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، ہزارہ، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/ بوندا باندی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، راولپنڈی، ملتان، مالاکنڈ، پشاور ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ہے۔