آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید بارش کا امکان ،ترجمان پی ڈی ایم اے

109
weather in Lahore
weather in Lahore

لاہور۔3ستمبر (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ، آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید بارش کا امکان ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور 50 ملی میٹر نارووال 68، سیالکوٹ 55، گوجرانوالہ 41 ، حافظ آباد 23 ،ڈیرہ غازی خان 60، گجرات 18 ملی میٹر جبکہ منڈی بہاوالدین، کوٹ ادو ، جوہرآباد اور بہاولپور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق 4 ستمبر تک دریائے جہلم اپ سٹریم میں پانی کے بہائو میں اضافے کا خدشہ ہے ،دریائے سندھ میں نچلے درجے کے سیلاب جبکہ دریائے چناب اور راوی سے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، پنجاب کے تمام دریاں و ندی نالوں میں فی الحال پانی کا بہا نارمل سطح پر ہے۔دریائے سندھ، چناب، راوی ،جہلم اور ستلج میں پانی کا بہا نارمل لیول پر ہے ،ڈیرہ غازی خان ووڈور اور سوری لنڈ رود کوہی میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 80 فیصد جبکہ تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و متعلقہ ادارے الرٹ ہیں،شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ،عوام سے التماس ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اورایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں ۔