22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئندہ 24 گھنٹوں میں گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے سے اونچے...

آئندہ 24 گھنٹوں میں گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، پی ڈی ایم اے

- Advertisement -

لاہور۔17اگست (اے پی پی):ترجمان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جمعرات کو جاری بیان کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جہاں 69 ہزار 220 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے

تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، خدشہ ہے کہ بھارت 20 اگست تک دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دے گا، دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ، قصور، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، لودھراں، ملتان اور بہاولپور کے اضلاع دریائے ستلج پر واقع ہیں، متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے

- Advertisement -

کنٹرول روم 24 گھنٹے دریائوں اور بیراجز پر پانی کے بہائو کو مانیٹر کر رہا ہے، تمام محکموں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے وافر فنڈز دے رکھے ہیں، ڈپٹی کمشنرز کی ڈیمانڈ کے مطابق مزید سامان فراہم کرنے کے انتظامات بھی مکمل ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز فلڈ فائٹنگ پلان پر ضرورت کے مطابق نظرثانی کرتے رہیں اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات یقینی بنائیں، تمام محکمے، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380150

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں