28.1 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان پنجاب کے اکثر شہروں میں موسم شدید...

آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان پنجاب کے اکثر شہروں میں موسم شدید سرد ،میدانی علاقوں میں دھندوسموگ کی وجہ سے درجہ حرارت کم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

- Advertisement -

لاہور۔20جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے اکثر شہروں میں موسم شدید سرد وخشک جبکہ د ھنداور سموگ کے باعث حد نگاہ صفر اوردن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے ،شہر یوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب اور محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد،خشک اور دھند چھائی رہی جس سے حد نگاہ انتہائی کم رہی ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،نارووال، نارنگ منڈی ، بدوملہی ،سرگودھا،

- Advertisement -

اوکاڑہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھنداورسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے ۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 05اور زیادہ سے زیادہ 10سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 94فیصد رہا،

اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 330 رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں پو لو گرائونڈ کینٹ میں 534،لاہور امریکن کالج446،یو ایم ٹی352،ڈان بریڈ لاہور335،یو ایس قونصلیٹ 391، فیز8 ایوی گرین میں406،پاکستان انجینئرنگ سروسز 337،سی ای آر پی آفس 398اور ٹھوکر نیاز بیگ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 345ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں