اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں بارش ہوئی اس دوران پاراچنار میں 4 ملی میٹر، میر کھانی 3، چیراٹ، دروش اور پشاورمیں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق قلات میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ، لہہ، کوئٹہ منفی 9، اسکردو، کالام منفی 7، استور، مالم جبہ، پاراچنار منفی 6، گوپس، بگروٹ منفی 5، گلگت، دالبندین منفی 4، ہنزہ، ژوب اور مری میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔