اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ، کشمیر ، بالائی/وسطی پنجاب اوراسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے،شام/رات کے دوران جنوبی پنجاب ، سندھ اورشمال مشر قی /جنوبی بلو چستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے ۔اس دوران کشمیر، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ،سندھ ، شما ل مشرقی بلو چستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
اتوار کو محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہا تاہم بالائی/وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ سیالکوٹ( ایئرپورٹ 136، سٹی 15)، اسلام آباد (سید پور 84، گولڑہ 61، زیروپوائنٹ 39، ایئرپورٹ 34 ، بوکرا 33 )، لا ہور (سٹی 55، ائر پو رٹ 18)، گجرات 52، منڈی بہاؤالدین 36، راولپنڈی (کچیری 32 ، چکلالہ 28، شمس آباد 03)، گو جرا نوالا 11، منگلا 08، جہلم ، حافظ آباد، 03، مری ، ا ٹک 02 ، خیبرپختونخوا: کاکول 39، مردان 24، بالاکوٹ 13، مالم جبہ 02، بلوچستان: بار کھان 24، کشمیر : کو ٹلی 14، راولاکوٹ 09، مظفر آباد (ایئرپورٹ، سٹی 03) اور گڑھی دوپٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو نوکنڈی میں 48، دالبندین میں 47، چلاس، پنجگور اور سبی میں 45درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔