اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں بیشتر مقامات پر جبکہ کشمیر ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کی پیشگوئی کی ہے ۔جمعہ کو جاری تازہ ترین صورتحال میں محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی شب اور ہفتہ 28 جون کو شدید بارشوں کے باعث حیدرآباد ،کراچی ،سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص ، ٹھٹھہ اور بدین کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ موسلا دھار/شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی اور ڈی جی خان میں مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، موسلا دھار بارش کے باعث
ڈی جی خان، دادو، موسی خیل، بارکھان،خضدار، لسبیلہ، قلات اور قمبر شہداد کوٹ کے مقامی/برساتی نالوں میں طغیانی، آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جس سے روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا بھی امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں بیشتر مقامات پر جبکہ کشمیر ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقاما ت پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ کل ہفتہ کوسندھ ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ، خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں بیشتر مقامات پر
جبکہ کشمیر اور وسطی/بالائی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب،خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، کشمیر اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سندھ: مٹھی 53، تھرپارکر (نگرپارکر 45، اسلام کوٹ 30، ڈہلی 23، کلوئی 22، چھاچھرو 15، ڈیپلو 08)، نواب شاہ 49، (حیدرآباد ایئرپورٹ 43، سٹی 38)، چھور 37، ٹنڈو جام 26، میر پور خاص، 24، سکرنڈ 20، بدین 17، کراچی (گلشن حدید 17، فیصل بیس 12، یونیورسٹی روڈ 11، ایئرپورٹ 09، گڈاپ ٹائون، کورنگی، ڈی ایچ اے، نارتھ کراچی 08، کیماڑی 06 سرجانی، جناح ٹرمینل 05، مسرور بیس 02)،
روہڑی اور ٹھٹھہ 16، پڈعیدن 09، سکھر اور لاڑکانہ 06، خیرپور 05، موہنجو دڑو 04، دادو 03، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 49، سیدو شریف 48، کاکول 25، لوئر دیر اور کالام 04،پنجاب: مری 47، بہاولنگر 40، حافظ آباد 35، گجرات 22، اسلام آباد (سید پور 12، گولڑہ 04، بوکرا 01)،لاہور سٹی اور گوجرانوالہ 11، راولپنڈی (شمس آباد 08،پیرودھائی05) جھنگ 05، بہاولپور ایئرپورٹ 02، منڈی بہائوالدین رحیم یار خان 01، بلوچستان: ژوب 20 اور لسبیلہ میں 06ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی ، سبی43 ، جیکب آباد ، دالبندین42 ،تربت،بھکر اور پنجگور میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔