34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم...

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان

- Advertisement -

لاہور۔28اگست (اے پی پی):صوبائی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، لاہور اور گوجرانوالا میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پیر کو جاری رپورٹ میں محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیالکوٹ میں 25 ملی میٹر بارش ہوئی، منگلا میں 24، لاہور میں 22، جہلم میں 17، نارووال میں 14، گجرات میں 8، مری میں 6، راولپنڈی میں 5 اور گوجرانوالا میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

لاہور میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383621

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں