آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

94
Meteorology Department
Meteorology Department

لاہور۔2ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم اس دوران مری ،گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد رہا۔