آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے،موسمیاتی مرکز بلوچستان

104
Balochistan Meteorological Centre
Balochistan Meteorological Centre

کوئٹہ۔ 01 فروری (اے پی پی):موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ وسطی شمالی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی سات ، زیارت میں منفی ایک اور کوئٹہ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا