اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ہفتہ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11، استور، گوپس منفی 03، ہنزہ منفی 02، کالام اورسکردو میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔