آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنےکی توقع

37

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع ہے تاہم کشمیر، اسلام آباد، شمال/جنوب مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، اسلام آباد، با لائی خیبرپختونخوا، کشمیر، ژوب اور مٹھی میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 80، گولڑہ 39، سید پور 30، بوکرا 25، ایئرپورٹ 01)، راولپنڈی (شمس آباد 70، چکلالہ 55، پیرودھائی 54، کچہری 38)، نارووال 47، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 42 اور سٹی 17)، جہلم 25، گوجرانوالہ 16، گجرات 11، منگلا 06، خیبر پختونخوا: تخت بائی 27، دیر (زیریں10)، کاکول 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 18، مظفرآباد (سٹی 07 اور ایئرپورٹ 03)، کوٹلی 02، بلوچستان: ژوب 06، سندھ: مٹھی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی46، دالبندین 45، دادو، موہنجوداڑو، سبی اورچلاس میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔