آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا

48

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، بالائی پنجاب اورخیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔ اس دوران صبح کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں سموگ/ دھند اور مکران کے ساحلی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں سرد رہا ہے۔ بدھ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی6،گوپس، قلات منفی 2 اور لہہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔