اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب میں اکثر مقامات پر جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اس دوران سیالکوٹ اور گردونواح میں شدید موسلادھار بارش ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 202، ایئرپورٹ 126)، نارووال 114، گجرات 96، منگلا، جہلم 50، منڈی بہائوالدین، گوجرانوالہ 19، قصور، بہاولپور ایئرپورٹ 01، کشمیر: کوٹلی 28، راولا کوٹ 03، خیبر پختونخوا: مالم جبہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔بدھ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی44، دالبندین 43 اورچلاس میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔