آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا،محکمہ موسمیات

107
Meteorology Department
Meteorology Department

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی/وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 07 ، کالام منفی 06، استور منفی 02، اسکردواور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ہفتہ کی رات اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ کل اتوار کو اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔