24.9 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک...

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا، محکمہ موسمیات

- Advertisement -

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگاتاہم خیبرپختونخواہ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیز / گردآلود ہواؤں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہرخیبرپختونخواہ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیز / گردآلود ہواؤں چلنے کا امکان ہے۔تاہم بالائی خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

اس دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ہفتہ کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 41،چھور اورلسبیلہ میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں