آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی توقع

134
Dry weather
Dry weather

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔تاہم سندھ ، مکران کے ساحلی علاقوں میں بعد از دوپہر گردآلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔اتوار کوریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 40،بہاولپور ،دادو،شہید بینظیر آباد، رحیم یار خان اورلسبیلہ میں 39 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔