آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

125
ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔اتوار کو ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق سکرنڈ 41، تربت ، چھور، میرپور خاص، ٹھٹھہ ،ٹنڈو جام اور حیدرآباد میں 40ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔