اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق (کل)اتوار کوشمالی/شمال معربی بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اوربالائی /وسطی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم بالا ئی خیبر پختونحوا اور بالا ئی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: دیر (بالائی 18، زیریں 01)، کالام 07، بالاکوٹ، کاکول، مالم جبہ، پتن 03، پشاور (ایئرپورٹ 01)، پنجاب: لاہور (ایئرپورٹ 06)، حافظ آباد، گوجرانوالہ 02 اورمنگلا میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کالام 3.3 اور مالم جبہ میں 01 انچ برفباری بھی ریکارڈ ہوئی۔ہفتہ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11، کالام منفی04، مالم جبہ منفی03، گوپس، پاڑاچنار میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔