اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےتا ہم شام /رات میں گلگت بلتستان ، کشمیر ، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمالی /جنوب مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
تاہم بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب :لاہور (ائیر پورٹ 11، سٹی 02)، ناروال 11، حافظ آباد، فیصل آباد 08، سیالکوٹ (سٹی05، ائیر پورٹ 03 ) ، گوجرنوالہ ،جھنگ 04، گجرات ،سرگودھا، منڈی بہاؤالدین 03،جوہر آباد 02، منگلا، جہلم ، شیخوپورہ ، قصور 01اورکشمیر : کوٹلی میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
اتوار کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی ، سکر نڈ ،چھور، میٹھی 46، جیکب آباد، دالبندین ، تربت اور شہید بینظیر آباد میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے پیر (شام/رات ) سے منگل کےدوران آند ھی /جھکڑ/گرج چمک /ژالہ باری اور تیز/موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601241