آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

51

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، زیریں ، وسطی سندھ، زیریں بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔

رہورٹ کے مطانق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوراناسلام آباد، سیالکوٹ، ناروال، گجرات، مری، بالاکوٹ، دیر، اور مٹھی میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔