آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا،محکمہ موسمیات

180
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم سرد،جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی ہلکی با رش / بوندا باندی کی توقع ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ہفتہ کو محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مغربی بلوچستان، کشمیراورشمال مشرقی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر بارش جبکہ مری میں ہلکی برفباری ریکارڈ ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: دروش 04، میرکھانی 03، بلوچستان: قلات03، کوئٹہ، سمنگلی01، کشمیر: مظفرآباد سٹی01، پنجاب: سیالکوٹ سٹی میں01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 11، اسکردو منفی 06، کالام، گلگت، گوپس منفی 04، بارہ مولہ، استور منفی03 اور دیر میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔