اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور اسلام آباد میں شدید دھند چھائی رہی۔اتوار کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی14 ڈگری سینٹی گریڈ، گوپس، استور منفی 12، پاراچنار منفی 8، گلگت، ہنزہ بگروٹ منفی7، زیارت منفی 6، کالام اور کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔