26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئندہ24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی...

آئندہ24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوںمیں بعض مقا مات پر بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

- Advertisement -

لاہور۔12اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں) منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ اور قصور( میں بعض مقا مات پر تیز ہوائوں اور گر ج چمک کے سا تھ بارش کی توقع ہے تا ہم دیگر علاقوں میں موسم گرم مر طوب رہے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہوئی تاہم صوبہ کے باقی حصوں میں موسم گرم اور حبس رہا۔ گزشتہ روز پنجاب میں سب سے زیادہ بارش جھنگ میں 81 ملی میٹر، نور پور تھل 18، قصور 13، سرگودھا 12،لیہ 07،لاہور( سٹی 07، ایئرپورٹ 03 )، نارووال 04 اور بہاولنگر 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت26جبکہ زیادہ سے زیادہ 33سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 54فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح69فیصد رہی،اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ریونیو سوسائٹی میں69، سید مراتب علی روڈ پر69،ٹھو کر نیا ز بیگ71،یوایس قونصلیٹ77،سی ای آر پی آفس 75،نٹسول آفس69 اور ذکی فا رمز میں77 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں