
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اس دوران خطۂ پو ٹھوہار سمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔ جمعہ کو ریکارڈ کیے گئےکم سےکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 15، استور منفی 12 ، کالام، سکردو منفی 11، گوپس منفی9، ہنزہ، بگروٹ منفی 8، گلگت منفی 7، مالم جبہ، دیر، قلات منفی 6، کوئٹہ، زیارت، ژوب،راولاکوٹ،مری اور پاراچنار میں منفی5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔